سعودی عرب میں بیوی نے کھولتا تیل پھینک کرشوہر جلا ڈالا

پولیس نے واقعے کی انکوائری کے لیے معاملہ پراسیکیوٹر جنرل کے سامنے پیش کردیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:21

سعودی عرب میں بیوی نے کھولتا تیل پھینک کرشوہر جلا ڈالا
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) سعودی عرب میں بیوی نے شوہر پر کھولتا تیل پھینک کر اسے بری طرح جلا ڈالا،عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب کے شہر عسیر کی تثلیث گورنری میں پیش آیا جہاں بیوی نے شوہر پر کھولتا تیل پھینک کر اسے بری طرح جلا ڈالا۔کھولتے تیل سے جھلسے شخص کو عسیرکے ایک مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب اس وحشیانہ اقدام کی مرتکب خاتون کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عسیر میں محکمہ صحت کے ترجمان عبداللہ سعید الغامدی نے بتایا کہ مریض کو تثلیث کے جنرل اسپتال داخل کیا گیا ہے جہاں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا۔ اس کا جسم شدید گرم تیل کے نتیجے میں بری طرح جھلس چکا ہے جس کے نتیجے میں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ یہ واقعہ گھریلو ناچاقی کے نتیجے میں پیش آیا۔پولیس نے واقعے کی انکوائری کے لیے معاملہ پراسیکیوٹر جنرل کے سامنے پیش کردیا ہے۔کھولتے تیل سے متاثرہ شخص کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہے جہاں سماجی کارکنوں نے واقعے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتیہوئے متاثرہ شخص کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :