ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران خاتون سمیت دو افراد جا ںبحق ،چار زخمی

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:21

قصور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) قصورکے نواح میں ٹریفک کے دو حادثات کے دوران خاتون سمیت دو افرادہلاک اورچارشدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ لاہور‘قصور روڈ پر وڈانہ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے ایک رکشہ کو ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں محمدآصف کی بیوی شازیہ بی بی ہلاک اورچارمسافر شدیدزخمی ہوگئے اسی طرح جمبرکلاں کے قریب موٹرسائیکل سوارمحمداشرف اپنے گائوں کی جانب جارہاتھا کہ مخالف سمت سے آنیوالی نامعلوم تیزرفتار گاڑی کے ڈرائیورنے اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال لے جایاجارہاتھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :