عوام کا معیارِزندگی بلندکرنامسلم لیگ (ن) کا ایجنڈاہے، رانامحمدحیات خاں

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:21

قصور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء)ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی اور عوام کا معیارِزندگی بلندکرنامسلم لیگ (ن) کا ایجنڈاہے ، حکومت تسلسل کیساتھ اپنے انقلابی پروگرام پر عملدرآمدجاری رکھے گی، ان خیالات کا اظہارچیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے ’’ا ے پی پی‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود قائدمسلم لیگ (ن) محمدنوازشریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ان کے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کردی ہیں اور انہیں اپنا مستقبل خطرے میں نظرآرہاہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت معاشی اوراقتصادی استحکام کے ایجنڈے پر کامیابی سے عمل پیراہے‘ورثے میں ملے ہوئے مالی مسائل اوربحرانوں سے جس طرح مسلم لیگ(ن)کی حکومت نبردآزماہوئی وہ سب کے سامنے ہیں‘عمران خان اور انکے حواریوں کو مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی اپوزیشن جتنی مرضی سازشیں کرلیں کامیابیاں ہمیشہ ہی مسلم لیگ کا مقدر بنتی رہیں گی۔