ٹوبہ ٹیک سنگھ‘گزشتہ ماہ کے دوران گراں فروشی پر دکانداروں کو 2لاکھ 31ہزار روپے جرمانہ کیا گیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:20

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) گزشتہ ماہ کے دوران گراں فروشی پر دکانداروں کو 2لاکھ 31ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر انٹر پرائزز میاں محمد عرفان نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس صارفین کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائیں۔ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ صارفین بھی ذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں۔

متعلقہ عنوان :