ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ (آج) شروع ہوگا

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ (آج) پیر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں اور ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔