زمبابوے آئندہ برس مارچ میں 2019ء آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:10

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) زمبابوے آئندہ برس مارچ میں 2019ء میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے سلسلے میں کوالیفائر ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم بھی اس ٹورنامنٹ میں ایکشن میں دکھائی دے گی، کالی آندھی میگا ایونٹ میں براہ راست رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی، کالی آندھی کوالیفائر ایونٹ میں زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ کے علاوہ آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ کی ٹاپ فور جبکہ آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن ٹو سے ٹاپ دو ٹیموں کو جوائن کرے گی۔

ابتدائی طور پر کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی بنگلہ دیش نے کرنی تھی تاہم اس کے براہ راست ورلڈ کپ میں پہنچنے کے بعد اب زمبابوے اس کی میزبانی کرے گا۔