مظفرآباد کے مختلف مقامات پر قائم کردہ گرلز ہاسٹلوں میں منشیات فروشی کا انکشاف

رات کے اندھیرے میں کئی محلوں کی بتیاں روشن ،ْ اعلیٰ شخصیتوں کی سرپرستی میں کوئی پوچھنے والا نہیں

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) مظفرآباد کے مختلف مقامات پر قائم کردہ گرلز ہاسٹلوں میں منشیات فروشی ، اسلحے کی خرید و فروخت کے علاوہ ناجائز دھندے کا انکشاف ، رات کے اندھیرے میں کئی محلوں کی بتیاں روشن ،ْ اعلیٰ شخصیتوں کی سرپرستی میں کوئی پوچھنے والا نہیں !مظفرآباد کے مختلف مقامات پر درجنوں ایسے ہاسٹل بھی ہیں جن میں یہ کاروبار بڑی رازداری سے چل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کے مختلف مقامات پر گرلز ہاسٹل میں جہاں منشیات فروشی اور لڑکیوں کو مختلف مقامات پر سپلائی کرنے کا انکشا ف ہوا ہے ، جن میں ایسے ہاسٹل میںشامل ہیں جن کے مالک جرائم کی دنیا میں اپنا ثانیہ نہیںرکھتے اُن کے خلاف متحدہ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود بھی ہاسٹل کھولنے کی اجازت دے رکھی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق گرلز ہاسٹلوں میں منشیات اور اسلحے کی خرید و فروخت کے علاوہ اِن ہاسٹلوں سے رات کے اندھیرے میں مختلف وی آئی پی شخصیتوں کی راتیں روشن کرنے کیلئے لڑکیوں کو سپلائی بھی کیا جاتا ہے جس پر نہ تو ضلعی انتظامیہ نے کوئی نوٹس لیا نہ ہی ایکشن مظفرآباد ایک بار پھر جرائم کا گڑ ھ بن گیا ہے جبکہ ایسے ہاسٹل مالکان جن کو بااثر شخصیت کی سرپرستی حاصل ہے اگر پولیس اُن کے گرفتا ر کرکے لے بھی جائے تو چند منٹوں میں اُس کو رہا کردیا جاتا ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے ۔

متعلقہ عنوان :