آزاد کشمیر میں بہترین پبلک سروس کمیشن کی تشکیل

محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا نفاذ،گڈ گورننس،آئین وقانون کی بالا دستی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو گئے

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) آزاد کشمیر میں بہترین پبلک سروس کمیشن کی تشکیل،محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس کا نفاذ،گڈ گورننس،آئین وقانون کی بالا دستی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار آزاد جموں وکشمیر کونسل کے ممبر لیگی رہنماء ملک پرویز اختر اعوان نے یہاں دارالحکومت مظفرآباد میں تنظیم الاعوان کے زیر اہتمام منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ملک پرویز اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کی ترقی اور کشمیری عوام کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔جبکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم موجودہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی تاریخ کی حامل ہے۔حکومت بلا تخصیص کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاریخ میں پہلی مرتبہ اعلیٰ عدلیہ میں میرٹ پر ججز کی مستقل تقرریاں کر کے ایڈھاک ازم کا خاتمہ کیا گیا۔

آفیسران کی شفاف بھرتی کیلئے جنرل(ر)محسن کمال کی سربراہی میں ایماندار،دیانتدار پر فرض شناس ممبران کی پی ایس سی تشکیل دی گئی۔جبکہ تعلیم سے غریب آدمی کا بیٹا روزگار کی سہولت حاصل کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ برادریاں پہچان کیلئے ہیں۔ہمیں اپنے کردار اور کمٹمنٹ محنت لگن سے معاشرتی ناہمواریوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔انہوں نے چیف آف اعوان ملک صفدر،صدر تنظیم الاعوان پاکستان ملک امجد علوی کو آزاد کشمیر آمد پر خوش آمدید کہا اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور انہیں اپنی طرف سے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :