آرمی آفیسر بن کر آزاد کشمیر میں شراب سپلائی کرنے والا اپنی بیوی کیساتھ تھانہ سہنسہ میں پکڑا گیا

تھانہ پولیس سہنسہ نے بد نام زمانہ منشیات فروشوں کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر252 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:01

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) آرمی آفیسر بن کر آزاد کشمیر میں شراب سپلائی کرنے والا اپنی بیوی کے ساتھ تھانہ سہنسہ میں پکڑا گیا- بھاری مقدار شراب برآمدجعلی سرکاری گاڑی بھی پکڑی گئی جبکہ ایک اور کاروائی میں تھانہ پولیس سہنسہ نے بد نام زمانہ منشیات فروشوں کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر252 بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیی- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی چوہدری ذوالقرنین ڈی ایس پی چوہدری عنصر کی ہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ سہنسہ راجہ الیاس نے ہمراہ ایڈیشنل ایس ایچ او آصف ضیاء ،تفتیشی آفیسر سردار آصف، سردار شہزاد،راجہ واجد ،سردار طارق نے معہ نفری کرائیٹوٹ کے مقام پر مہران کار کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو دوران تلاشی کار سے 252بوتل شراب اعلی کوالٹی برآمد کر کے ملزمان منشاء،اور اظہر کو گرفتار کر کے ملزما ن کے خلاف 3/4اور14amکے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ تفتیشی آفیسر سردار آصف نے دوران پڑ تال اسلحہ منشیات دوران ناکہ بندی چھنی کے مقام پر روالپنڈی سے آنے والی کلٹس کار کو مشکوک جان کر روکا تو اس میں سوار ملزم حسن و قارولد شفاعت ساکن مسلم ٹاون روالپنڈی نے اپنے آپ کو آرمی کا اافیسر ظاہر کر کے گاڑی بھگا لی پولیس کے تعاقب کرنے پر گاڑی نالی میں گرا دی جس پر پولیس نے دنوچ لیا اور گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی سے 81بوتل شراب برآمد کر کے اس میں سوار ملزم کی بیوی رخسانہ کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی پولیس کے مطابق اس کی گاڑی IDE/4155ضبط کر نے پر پتا چلا سرکاری نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی -

متعلقہ عنوان :