کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ کیپٹن سمیت4 اہلکار شہید‘3زخمی

شہید ہونے والوں میں کیپٹن حسنین ‘ سپاہی سعید باز‘ سپاہی قادر‘سپاہی جمعہ گل اور زخمیوں میں نائیک انور‘ سپاہی ظاہر اور لانس نائیک شیر افضل شامل ہیں

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء)کرم ایجنسی میں دہشت گردوں کی طرف سے نصب کی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسر سمیت چار سکیورٹی اہلکار شہیداور تین زخمی ہو گئی-اتوار کو آئی ایس پی آر کے مطابق کرم ایجنسی میں خرلاچی کے قریب سکیورٹی اہلکار دہشت گردوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آگئے یہ سکیورٹی اہلکار دو روز قبل بازیاب کرائے گئے غیر ملکیوں کو اغواء کرنے والوں کے ہینڈلرز کی تلاش میں جانے والی سرچ پارٹی کا حصہ تھی-شہید ہونے والوں میں کیپٹن حسنین ‘ سپاہی سعید باز‘ سپاہی قادر‘سپاہی جمعہ گل جبکہ زخمیوں میں نائیک انور‘ سپاہی ظاہر اور لانس نائیک شیر افضل شامل ہیں-