صوبائی وزیر خوراک کی آبائی یونین کونسل کی ڈسپنسری میں سہولیات کی عدم دستیابی کے ..
تازہ ترین : 1

صوبائی وزیر خوراک کی آبائی یونین کونسل کی ڈسپنسری میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2017ء)خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک کی آبائی یونین کونسل میں واحد ڈسپنسری میں سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔بانڈی ڈھونڈاں میں قائم ڈسپنسری میں آنے والے مریضوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈسپنسری میں سرنج اورمرہم پٹی کیلئے روئی تک موجود نہیں ہے جس کے باعث ایمرجنسی مریضوں کو قلندرآباد ہسپتال اورایوب ٹیچنگ ہسپتال لے جانا پڑتا ہے۔بانڈی ڈھونڈاں کے مکینوں نے ڈسپنسری میں فوری سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
وقت اشاعت : 15/10/2017 - 13:00:51

اس خبر پر آپ کی رائے‎