کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ٹراما سنٹر میگا پراجیکٹس کے گلدستہ میں ایک نئے پھول کا ..
تازہ ترین : 1

کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ٹراما سنٹر میگا پراجیکٹس کے گلدستہ میں ایک نئے پھول کا اضافہ ہے، اکبر ایوب

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2017ء)صوبائی مشیر مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ8 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ٹراما سنٹر میگا پراجیکٹس کے گلدستہ میں ایک نئے پھول کا اضافہ ہے۔ اس کی منظوری بڑی مشکل سے حاصل کی گئی جس پروہ وزیر اعلی پرویز خٹک کاخصوصی طورپر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جدید ٹراماسنٹر صرف ہری پور کے لوگوں کے لیے تحفہ نہیں بلکہ شاہراہ ہزارہ پر اسلام آباد تا گلگت تک سفر کرنے والے لوگوں کو اس سے جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

اس سے قبل حادثات کا شکار زخمیوںکو ایبٹ آباد یا راولپنڈی ریفر کردیا جاتاتھا جس سے وہ رستہ میں ہی دم توڑ جاتے تھے لیکن اب تمام تر سہولیات ٹراما سنٹر کے اندر دستیاب ہوں گی یہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال خیبر پختونخوا ہ کا دوسرا جدید ٹراما سنٹر ہے جس میں75 افراد پر مشتمل الگ عملہ تعینات ہوگا اور چوبیس گھنٹے سروس ہوگی جبکہ ہری پورمیں نو ارب روپے کی لاگت سے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی،سوا پانچ ارب کی لاگت سے لاہور کے رنگ روڈ کی طرح دوسرا بڑا بائی پاس منصوبہ کی منظوری کے ساتھ ساتھ ہری پور میں سڑکوں کاجال بچھا کر کمیونیکیشن کا ایک انقلاب برپا کردیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جد ید ٹرا ما سنٹر کی افتتا حی تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے کیا ۔تقر یب سے تحر یک انصا ف کے رہنما ء اور سا بق صو با ئی وزیر یو سف ایو ب خا ن نے بھی خطا ب کیا ۔اکبر ایوب نے کہا کہ ہری پورصوبہ کا سب سے زیادہ ریونیو دینے والا ضلع ہے لیکن بدقسمتی سے گز شتہ ادوار میں ہری پور کو بری طرح نظر انداز کیاگیا حالانکہ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبہ کے پاس اربوں نہیں بلکہ کھربوں روپے کے فنڈز موجو دتھے ہم نے اقتدار میں آتے ہی وزیر اعلی کے پی کے کے بھرپور تعاون سے اربوں کے تر قیا تی منصو بے پا یہ تکمیل تک پہنچا ئے، مز ید کرو ڑو ں کے منصو بے جا ری ہیں۔
وقت اشاعت : 15/10/2017 - 13:00:47

اس خبر پر آپ کی رائے‎