محمود لودھی نے ایشین سینئرشطرنج چمپئن شپ جیت لی

سوئس لیگ پر ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی اسٹار محمود لودھی نے نو میچز کھیلے ، چھ میں فاتح رہے

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:50

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء)پاکستان کے محمود لودھی نے ایشین سینئرشطرنج چمپئن شپ جیت لی ، ایونٹ میں پاکستانی شاطر نے نو میں سے چھ میچز جیتے ، صرف ایک میں شکست ہوئی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہونے والی آٹھویں ایشن سینئر شطرنج چیمپئن شپ میں ایشیا اور اوشیانا کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔سوئس لیگ پر ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی اسٹار محمود لودھی نے نو میچز کھیلے ، چھ میں فاتح رہے ، دو میچز ڈرا ہوئے جبکہ ایک میں انہیں ناکامی ہوئی اور انہوں نے سب سے زیادہ سات پوائنٹس حاصل کر کے ایشین سینئر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔آسٹریلیا کے جونسن دوسرے نمبر پر رہے۔