ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) شروع ہوگا

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے ایشین چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) پیر سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی شروع ہوگا، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن(ر) ظفر اقبال اعوان نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے 34 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جن میں محمد اختر، محمد ظہویر، صمد مسعود، فرمان اصرار، محمد رضوان، عمیر حسن، عابد، حارث کمال، معصوم عباس، نصیب رضا، علی رضا، زاہد سلطان، محمد علی، پرویز احمد، سہیل احمد ، محمد شاہد، بالاج خان، منصور احمد،محمد خورشید، رانا زاہد خان، محبوب شاہ،عثمان بشیر، اظہر سیلم ، شمریز، تغلق عمار، محمد عرفان، یاسر محمود، محمد بلال، فیصل الرحمن، ارباز ملک،عر یب احمد ، خاوراحمد، حمود الرحمن اور محمد یاور شامل ہیںجبکہ انوار احمد انصاری کو کیمپ کمانڈنٹ و کوچ اور یاسر جاوید کو اسٹنٹ کوچ نامزدکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کیمپ 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔ ایشین مینز نیٹ بال چیمپین شپ 13 سے 17 دسمبر میںملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہو رہی ہے جس میں سنگاپور، ملائیشیا، ہانگ کانگ، جاپان، تائیوان، پاکستان، بھارت ، سری لنکا، برونائی، مالدیپ، افغانستان، نیپال اورایران کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال ملائیشیاء میں کھیلی گئی ایشین نیٹ بال چیمپین شپ میں پاکستان نے چاندی کا تغمہ حاصل کیا تھا۔