اسوا اکیڈمی نے ماڈل ٹائون اکیڈمی کو آئی ایس او اے فٹ بال میچ میں 4-3 گول سے شکست دیدی

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء)اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن (آئی ایس او ای) کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے آئی ایس او اے فٹ بال میچ میں اسوا اکیڈمی نے ماڈل ٹائون اکیڈمی کو 4-3 گول سے ہراکر کامیابی حاصل کرلی، میچ کے مہمان خصوصی سعد بلڈرز اینڈ انجینئرنگ کے سربراہ محمد سعدقریشی تھے، جہنوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں ، اس موقع پر اسلام آباد سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن رانا تنویراحمد، سیکرٹری معین الدین، پاک سپورٹنگ کلب کے سیکرٹری محمد زمان، ماڈل ٹائون کلب کے رکن چوہدری محمد نواز، اسوا اکیڈمی کے کوچ صدیق بنگش اور ماڈل ٹائون اکیڈمی کے کوچ محمد زبیر بھی موجود تھے، وقفے تک دونوں ٹیمیں 2-2 گول سے برابر رہیں، دوسرے ہاف میں ماڈل ٹائون اکیڈمی نے ایک گول کیا جبکہ اسوا اکیڈمی نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 4-3 گول سے جیت لیا،فاتح ٹیم کی جانب سے نواز نے دو گول جبکہ پوپو اور نور خان نے ایک، ایک گول کیا، ماڈل ٹائون اکیڈمی کی طرف سے لطیف، وادئود اور رضا نے ایک، ایک گول کیا، ریفری کے فرائض محمد اسد یامین نے انجام دیئے۔