ملک میں قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے، حاجی غیاث الدین بلوچ

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء)چیئرمین سابق قومی چیمپئن ینگ رائزنگ سٹار ویمن کلب راولپنڈی حاجی غیاث الدین بلوچ نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرادہ اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ایڈمنسٹر ٹر جسٹس اسد منیر سے اپیل کی ہے کہ ملک میں خوانین کھلاڑیو ں کے لئے قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کیا جائے تاکہ خواتین کھلاڑیوں کو بھی کھیلنے کا موقع مل سکتے، انہوں نے کہا کہ ینگ رائزنگ سٹار کلب کو پانچ بار قومی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے اور اس ٹیم سے کئی کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائند گی کر چکی ہیں، 2014 ء کے بعد تین سال کے عرصہ میں کوئی بھی خواتین کے لئے قومی سطح کے ٹورنامنٹ انعقاد کیا گیا ہے جس سے کئی خواتین کھلاڑیوں نے فٹ بال کھیلنا اور گرائونڈ میں آنا چھوڑ دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ جب ملک میں خواتین کے فٹ بال مقابلے نہیں ہونگے تو ہمیں کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، انہوں نے وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ کے فیفا کی طرف سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن پر لگائی کئی پابندی کے بارے میںبیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر دوسری قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں فٹ بال کے مرد اور خواتین کے ایونٹ کو شامل کروائیں،تاکہ ملک میں فٹ بال کے کھیل کو تباہی بچایا جائے،حاجی غیاث الدین بلوچ نے عالمی ادارہ صحت جانب سے خواتین اور مرد کھلاڑیوں کے لئے آل پنجاب فٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی ادارہ صحت آئندہ بھی ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد کریگا۔