پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کیلئے مزید 13 نئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کر دی
نئے کھلاڑیوں کی سیزن 3 کے ڈرافٹس میں شمولیت کے بعد پاکستان سپر لیگ مزید بڑی اور بہتر بننے جا رہی ہے ،ْ پی ایس ایل سیکرٹریٹ ہر سال پاکستان سپرلیگ میں بہترین سے بہترین کھلاڑیوں شامل ہو رہے ہیں ،ْنجم سیٹھی
اتوار 15 اکتوبر 2017 12:50
(جاری ہے)
پی ایس ایل سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ان نئے کھلاڑیوں کی سیزن 3 کے ڈرافٹس میں شمولیت کے بعد پاکستان سپر لیگ مزید بڑی اور بہتر بننے جا رہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہر سال پاکستان سپرلیگ میں بہترین سے بہترین کھلاڑیوں شامل ہو رہے ہیں۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ لیگ کیلئے وسعت کا سال ہے اس لیے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ پی ایس ایل 3کو ابتدائی2 سیزن سے اچھا اور بڑا بنائیں۔پی ایس ایل سیزن 3 کے لیے سائن کرنے والے نئے کھلاڑیوں کی فہرست میںمچل میکلینگن، کولن منرو، لیوک رونچی (نیوزی لینڈ)، جیسن ہولڈر، لینڈل سیمنز، ڈیرن براوو، ایون لیوئس (ویسٹ انڈیز)، عادل رشید، جیمز ونس، ٹم بریسنن (انگلینڈ)، وائن پارنل، ایلبی مورکل، جے پی ڈومنی، عمران طاہر (جنوبی افریقا)، مچل جانسن، جان ہیسٹنگ، کرس لن (آسٹریلیا)، مستفیض الرحمن (بنگلہ دیش)، ایجنلو میتھیوز (سری لنکا) اور راشد خان (افغانستان) شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں آئندہ سال 2018 میں ایک نئی ٹیم ملتان سلطان بھی شریک ہو گئی ہے اور یہ ٹورنامنٹ فروری 2018 میں کھیلا جائے گا۔ڈرافٹس میں ہر ٹیم پلاٹینیم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز میں سے ہر ایک میں ایک ایک کھلاڑی کا انتخاب کرے گی جبکہ سلور کیٹیگری میں2، ایمرجنگ میں بھی 2 اور سپلیمنٹری رائونڈ میں مزید 4 کھلاڑیوں کا انتخاب کر سکے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.