جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 18اکتوبر کو کھیلا جائیگا

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:50

کیمر لے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 18 اکتوبر کو کھیلا جائیگا شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 22 اکتوبر کو کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل میزبان ٹیم نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم و دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر دیا تھا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 333 رنز سے شکست، دوسرے میچ میں ایک اننگز اور 254 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کی۔

متعلقہ عنوان :