ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ (آج)سے راولپنڈی میں شروع ہوگا

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء)راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ (آج)16 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا،راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و و پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی،ٹورنامنٹ کے ڈراز کے سلسلہ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے نمائندوں اجلاس 14 اکتوبر کو شام چار بجے شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔