پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ (آج)16 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا

پاکستان کو سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ،ْ رپورٹ

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:50

ا بو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج)16 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا ،ْ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 18 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 20 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 23 اکتوبر کو شارجہ میں کھیلا جائیگا اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 27 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 29 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔

پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 83 رنز سے شکست دیدی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سری لنکن ٹیم کلین سویپ کرلی تھی۔ سری لنکا نے پاکستان کو پہلا میچ میں 21 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 68 رنز سے شکست دی تھی