شریف فیملی کےحق میں امریکا،ترکی اور برطانیہ سےپیغامات آئے ہیں،ہارون رشید کا دعویٰ

نوازشریف فیملی عدالتوں اورفوج کوبلیک میل کرناچاہتے ہیں،2 وزیروں نےمعافی کی درخواست کی،ایک وزیروعدہ معاف گواہ بننے کیلئے بھی تیارہے۔سینئرصحافی اورتجزیہ کارکی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 اکتوبر 2017 12:47

شریف فیملی کےحق میں امریکا،ترکی اور برطانیہ سےپیغامات آئے ہیں،ہارون ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اکتوبر2017ء ) : سینئرصحافی اورتجزیہ کارہارون رشیدنے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف کیساتھ نرم برتاؤ کیلئے امریکا،ترکی اور برطانیہ سے پیغامات آئے ہیں،نوازشریف فیملی عدالتوں اورفوج کوبلیک میل کرناچاہتے ہیں۔دو ایسے وزراء ہیں جنہوں نے معافی کی درخواست کی ، ایک وزیروعدہ معاف گواہ بننے کیلئے بھی تیارہے۔انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف فیملی عدالتوں اورفوج کوبلیک میل کرناچاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پاک فوج بالکل مارشل لاء نہیں لگاناچاہتی۔انہوں نے بتایاکہ نوازشریف کے دوسرے آپشن کے مطابق وہ پیغامات بجھوارہے ہیں۔جیساکہ ترکی ، برطانیہ اور امریکاسے پیغامات آئے ہیں کہ نوازشریف فیملی کے ساتھ نرمی برتی جائے۔انہوں نے کہاکہ شریف فیملی کوکس بات کی نرمی دی جائے؟ ان کے کیسزعدالتوں میں ہیں۔دو ایسے وزراء ہیں جنہوں نے معافی کی درخواست کی ہے جبکہ ایک وزیرتووعدہ معاف گواہ بننے کیلئے بھی تیارہے۔شریف فیملی انتشاراور خوف کاشکارہے۔۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :