کرد فورسزنے کرکوک سے انخلاء کی عراقی ڈیڈ لائن مسترد کردی

الحشد الشعبی نے شمالی علاقے میں قائم خالد مرکز انخلاء کا الٹی میٹم دیا تھا،کردسیکورٹی کونسل عہدیدارکی گفتگو

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:41

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء)عراق کے صوبہ کردستان کی فورسز نے عراقی فوج کی طرف سے کرکوک کے جنوب سے انخلا کا الٹی میٹم مسترد کردیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق کرد فوج ’البیشمرگہ‘ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ عراق کی نیم فوجی یونٹ کی جانب سے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب گرینچ کے معیاری وقت کے مطابق ایک بجے تک علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں کردستان حکومت کی سیکیورٹی کونسل کے عہدیدار نے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الحشد الشعبی نے شمالی علاقے میں قائم خالد مرکز انخلاء کا الٹی میٹم دیا تھا۔کرد عہدیدار کا کہناتھا کہ مذکورہ عراقی فوج اور کرکوک میں واقع تیل کی بعض تنصیبات پر قبضے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ کرکوک اور شہر کی تیل کی تنصیبات پر گذشتہ کچھ عرصے سے کرد فورسز کا کنٹرول ہے۔