مصر کی جانب سے ٹرمپ کی ایران بارے پالیسی کی حمایت

خلیجی ممالک میں عدم استحکام مصر کے لیے باعث تشویش ہے،فوجی ترجمان

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:41

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے بعد مصرنے بھی ایران کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی حکمت عملی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے ایک بیان میں کہا کہ قاہرہ امریکی صدر کی ایران بارے نئی اسٹریٹیجی کا باریکی سے مشاہدہ کررہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی عرب قومی سلامتی کے لیے تباہ کن ہے۔ ایرانی پالیسیوں سے خطے بالخصوص خلیجی ممالک میں عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

خلیجی ممالک میں عدم استحکام مصر کے لیے باعث تشویش ہے۔ترجمان کا مزید کہناتھا کہ مصرہمیشہ مشرق وسطیٰ میں اعتماد سازی کے عوامل کو فروغ دینے اور خطے کی سلامتی کو درپیش خطرات سے مشترکہ حکمت عملی کے تحت نمٹنے پر زور دیتا رہے گا۔

ایرانی اقدامات بالخصوص عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو ہرصورت میں روکنا ہوگا۔احمد ابو زید کا کہنا تھا کہ مصر مشرق وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے، امن بقائے باہمی، خوش گوار ہمسائے گی کے اصولوں کے قیام، عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور خطے کو درپیش بحرانوں کے حل کے لیے موثر اقدامات پر زور دیتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :