حوثیوں نے اپنی حلیف جماعت کا عہدیدار جیل میں ڈال دیا

امین جمعان صنعا میں پیپلز کانگریس کی درجہ اول کا ایگزیکٹو عہدیداراور مقامی سیکرٹریٹ کونسل کا رکن ہے

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:41

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) یمن میں حوثی باغیوں کی ایک نام نہاد عدالت نے باغیوں کی اہم ترین حلیف جماعت پیپلز کانگریس کے ایک سرکردہ عہدیدار کو جیل میں ڈال دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق صنعاء میں پبلک پراپرٹی کے کیسز نمٹانے والی عدالت نے سابق منحرف صدر علی عبداللہ صالح کیایک قریبی ساتھی اور جماعت کے سرکردہ عہدیدار امین جمعان کو جیل میں ڈالنے کا حکم دیا ہے۔

امین جمعان دارالیحکومت صنعا میں پیپلز کانگریس کی درجہ اول کا ایگزیکٹو عہدیداراور مقامی سیکرٹریٹ کونسل کا رکن ہے۔حوثی باغیوں کی طرف سے جاری کردہ ایک دستاویز میں بتایا گیا کہ امین جمعان کو ایک سال قبل قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ حال ہی میں باغیوں نے ان کی سزا پرعمل درآمد کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعان پر حوثیوں کی مخالف سرگرمیوں سمیت متعدد دیگرکیسز میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

پیپلز کونسل کے صنعاء کے مقامی سیکرٹری جنرل کے مقرب ذرائع نے باغیوں کے اس فیصلے کو انتقامی کارراوئی قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ جمعان کو سنائی گئی سزا ایک بار کالعدم قرار دی جا چکی ہے،ذرائع کے مطابق حوثیوں کی طرف سے علی صالح کے ساتھی پرعاید کردہ بدعنوانی کے الزامات میں کوئی صداق نہیں، ان پر بعض ضوابط کی خلاف ورزیوں کا الزام تھا جس کی وہ عدالت میں وضاحت کرچکے ہیں مگر عدالت ان کی وضاحت کو نظرانداز کرکے انہیں ایک سال قید کی سزا کا حکم سنا چکی ہے۔عدالتی فیصلے میں امین جمعان اور ڈائریکٹر جنرل تعلیم محمد الفضلی پر 12 لاکھ 40 ہزار ڈالر کی رقم دارالحکومت کے اسکولوں کے لئے 2000 کمپیوٹروں کی خریداری کے ٹھیکے میں خورد برد کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :