جرمن وزیرداخلہ کی مسلم تہواروں پر چھٹی متعارف کرانے کی تجویز

مسیح برادری ہرسال آل سینٹس ڈے مناتی ہے تووہاں مسلم عوامی تعطیل بھی ہونی چاہیے،جلسے سے خطاب

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:41

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئرنے مسلم تہواروں پر علاقائی چھٹیاں متعارف کرانے کی تجویز پیش کردی تاہم جرمنی میں کئی وفاقی حکومتی حلقوں اور چانسلر میرکل کی قدامت پسند سیاسی جماعت کے بہت سے سیاستدانوں کو حیران کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے وفاقی صوبے لوئر سیکسنی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سوچ سکتے ہیں کہ جرمنی میں مسلمانوں کے مختلف مذہبی تہواروں کے موقع پر علاقائی سطح پر عوامی تعطیل کا نظام متعارف کرا دیا جائے۔

اپنے اس خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کیتھولک مسیحیوں کی طرف سے ہر سال منایا جانے والا مذہبی تہوار ’آل سینٹس ڈے‘ ایک ایسا موقع ہوتا ہے، جب ملک کے اکثریتی طور پر کیتھولک آبادی والے علاقوں اور صوبوں میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی ڈے میزیئر نے کہاکہ اگر ایسا ہے تو ان علاقوں میں جہاں مسلمان بڑی تعداد میں آباد ہیں، ہم اس بارے میں کیوں غور نہیں کر سکتے کہ وہاں بھی کوئی مسلم عوامی تعطیل ہونا چاہیے۔ماس ڈے میزیئر نے مزید کہا کہ جرمنی میں وفاقی سطح پر زیادہ تر عوامی تعطیلات کا تعلق مسیحی عقیدے سے ہے، جو نئے امکانات پر غور کرنے کے باوجود آئندہ بھی اپنے وقت پر منائی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :