فلم ’’سلیوٹ ‘‘میں پریانکا چوپڑا عامر خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی

مسٹر پرفیکٹشنٹ اور دیسی گرل کے مداح یہ فلم آئندہ برس کے کرسمس کے موقع پر دیکھ سکیں گے

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:41

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا پہلی بار فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکٹشنٹ عامر خان کے ساتھ فلم’ سلیوٹ ‘میں جلوہ گر ہوں گی ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرینکا چوپڑا جو آج ہالی ووڈ کے کئی پروجیکٹس میں مصروف ہیں،انہوں نے لیلا بھنسالی کی فلم ’گستاخیاں ‘ کرنے سے بھی انکار کردیاتھا۔

(جاری ہے)

پرینکا اپنے 14 سالہ فلم کیرئیر کے دوران سلمان خان ،شاہ رخ خان کے ساتھ تو فلموں میں کام کرچکی ہیں ،اب پہلی بار عامر خان کے ساتھ فلم بینوںکو سینما کے پردے پر نظر آئیں گی ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی خلا باز راکیش شرما کی زندگی پر مبنی فلم ’ سلیوٹ ‘ جس میں عامر خان لیڈرول اداکررہے ہیں،فلم میں پرینکا چوپڑا ان کی بیوی کا کردار ادا کریں گی ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم سلیوٹ کی ہدایت کاری کے فرائض مہیش میتائی نباہ رہے ہیں،مسٹر پرفیکٹشنٹ اور دیسی گرل کے مداح یہ فلم آئندہ برس کے کرسمس کے موقع پر دیکھ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :