بالی ووڈسٹار اداکارعلی افضل عرف گڈو 30سال کا ہو گیا
تازہ ترین : 1

بالی ووڈسٹار اداکارعلی افضل عرف گڈو 30سال کا ہو گیا

علی ظفر کی بالی وڈ میں فکرے ،سونالی کیبل،خاموشیاں اور ہیپی بھاگ جائے گی قابل ذکر ہے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2017ء)بالی وڈ کے سٹار اداکار علی فضل تیس سال کے ہو گئے۔فلم ہیپی بھاگ جائے گا ان کا کردار گڈو کا تھا جو شائقین میں کافی مقبول ہوا تھا۔15اکتوبر 1986بھارت کے شہر لکھنو میں پید ا ہونے والے آج بالی وڈ کے علاوہ ہالی وڈ میں بھی اپنی قابلیت کا لوہا منواچکے ہیں۔فلمی دنیا میں آنے سے قبل وہ کمرشلز میں کام کرتے رہے ،جن میں پیزا ہٹ،یونین بینک آف انڈیا اور ایل جی اور سلائس قابل ذکر ہیں ۔

بھارت میں سب سے قبل انہوں نے عامر خان کی فلم تھری ایڈیٹس میں کام کیا تھا ،تب ان کو دیکھ کر کوئی بھی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ یہ لڑکافلمی دنیا میں اتنا آگے جائے گا۔علی ظفر کی بالی وڈ میں فکرے ،سونالی کیبل،خاموشیاں اور ہیپی بھاگ جائے گی قابل ذکر ہے۔ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی وکٹویا اینڈ عبدل بھی اچھا بزنس کر رہی ہے۔جبکہ نوجوان اداکاراس وقت فکرے ریٹرنزاور تڑکا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔علی فضل نے وین ڈیزل کی مشہور سیریز فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کے ساتویں حصے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/10/2017 - 12:41:01

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :