پدماوتی کیلئے دیپیکا کی جیولری میں 400 کلو سونے کا استعمال

200 کاریگروں نے اس قدیم راجپوتانہ انداز کے گہنوں کو تیار کرنے کیلئے دن رات محنت کی اب تاریخی فلم’’ پدماوتی‘‘17 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بن گئی

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں آجکل فلم پدماوتی کی دھوم ہے۔ رام لیلا اور باجی راؤ مستانی جیسی کلاسک فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی دپیکا اب پدماوتی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

سنجے لیلا بھنسالی جو اپنی فلموں کی تیاری کیلئے مشہور ہیں، انہوں نے اس فلم کیلئے بھی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔ پدماوتی کے کردار کے لیے جو جیولری استعمال کی گئی ہے اس میں 400 کلو گرام سونا استعمال کیا گیا ہے جبکہ 200 کاریگروں نے اس قدیم راجپوتانہ انداز کے گہنوں کو تیار کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے۔ ان میں سے زیادہ گہنوں کو ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے۔ تاریخی فلم’’ پدماوتی‘‘17 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بن گئی۔

متعلقہ عنوان :