اداکارہ ودیا بالن ایک بار پھرآر جے کے روپ میں نظرآنے کے لیے تیار
فلم’تمہاری سٴْلٴْو‘ کا ٹریلر جاری کردیاگیا ‘ فلم 17نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی سری دیوی کی طرح ودیا بالن نے بھی منفرد انداز میں ڈانس کرکے شائقین کے دل لوٹ لیے
اتوار 15 اکتوبر 2017 12:40
(جاری ہے)
ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ودیابالن گھر میں رہنے کی وجہ سے شوق سے ریڈیو ایف ایم سننے کے ساتھ ساتھ اس کے پروگراموں میں کال کے ذریعے شرکت بھی کرتی ہیں۔
ٹریلر میں ودیا بالن کو ایف ایم پروگرام کال کرکے پریشر ککر سمیت دیگر تحائف جیتتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ودیا بالن کو پورے ٹریلر میں سادہ مگر دلکش اور خوبصورت انداز میں دکھایا گیا ہے۔ٹریلر دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ ودیا بالن اور ان کے شوہر کے درمیان پیار اور اچھی انڈسٹینڈنگ ہوتی ہے، تاہم ودیا بالن کیآر جے بننے کے بعد ان کے رشتے میں کچھ تلخیاںآجاتی ہیں۔ٹریلر میں ودیا بالن کوآر جے کے روپ میں بھی دکھایا گیا ہے، انہیں ایف ایم پر پروگرام کرنے کے دوران بڑے سیکسیآواز میں لسنرز سے بات کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔یہ ’تمہاری سٴْلٴْو‘ کا پہلا ٹریلر تھا، اس سے قبل گزشتہ ماہ 14 ستمبر کو فلم کا ٹیزر ٹریلر جاری کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ ’تمہاری سٴْلٴْو‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرکے 17 نومبر کردی گئی ہے، پہلے اس فلم کو یکم دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔فلم کی ٹیم نے ’تمہاری سٴْلٴْو‘ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے اسے 24 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب اسے 17 نومبر کو ریلیز کیاجائے گا۔’تمہاری سٴْلٴْو‘ میں ودیا بالن سمیت نہیا دھوپیا، ملیشاآر جے، مناو کول اور وجے موریا بھی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے۔پروڈیوسر بھشن کمار کی اس فلم کی ہدایات سریش تریوانی نے دی ہیں۔فلم میں سری دیوی کی 1987 میںآنے والی سپر ہٹ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا گانا ’ہوا ہوائی‘ نئے انداز میں شامل کیا گیا ہے۔ہوا ہوائی میں سری دیوی کی طرح ودیا بالن نے بھی منفرد انداز میں ڈانس کرکے شائقین کے دل لوٹ لیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
-
پاکستان کے سیٹلائٹ آئی کیوب قمر نے چاند کے تین چکر کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مدار سے ابتدائی تصاویر بھیج دیں
-
بلاول بھٹو زرداری سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹرروبینہ خالد کی ملاقات
-
پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اورماحول دوست سرمایہ کاری کے فروغ میں پرعزم ہے،دسمبر تک ملکی سطح پر گرین سکوک بانڈز جاری کرنے پر کام کررہے ہیں،وزیرخزانہ محمداورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.