ایشوریا رائے ہالی ووڈ پروڈیوسر کی درندگی کا شکار ہونے سے بچ گئیں

معروف پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین نے انجلینا جولی کو کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں جنسی طور پر ہراساں کیاتھا ہاروی نے کئی بار ایشوریا سے اکیلے ملنے کی کوشش کی لیکن ایشوریا کی سابق منیجر نے ایسا موقع فراہم نہ کیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی سابق منیجر سیمون شیفیلڈ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین نے ہالی ووڈ کی دیگر اداکاراؤں کے ساتھ ایشوریا رائے کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی تاہم ایشوریا ہاروی کا شکار ہونے سے بچ گئیں۔گزشتہ کئی روز سے ہالی ووڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے حوالے سے شہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ہاروی پرکئی اداکاراؤں نے ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں جن میں ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارائیں انجلینا جولی، گیونتھ پالٹرو اور جینیفر لورینس بھی شامل ہیں۔

جولی کا کہنا ہے کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ہاروی نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا اور ان کا ہاروی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت برا رہا تھا۔

(جاری ہے)

ہاروی پر جنسی حملے کے الزامات عائد کرنے والی کئی خواتین اس وقت اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور میں ہونے کے ساتھ کم عمر بھی تھیں لہٰذا وہ پروڈیوسر کے اس غیر اخلاقی اقدام کے خلافآواز نہ اٹھا سکیں۔

ہاروی کی حرکتیں صرف ہالی ووڈ تک محدود نہیں رہیں بلکہ ان کی درندگی بالی ووڈ تک بھی پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے سابق ملکہ حسن اور نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو بھی نہ بخشا۔ایشوریا کی سابق انٹرنیشنل ٹیلنٹ مینجر سیمون شیفیلڈکا کہنا ہے کہ ہاروی ایشوریا رائے کو بھی اپنی درندگی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے اور اسی مقصد سے انہوں نے کئی بار ایشوریا سے تنہائی میں ملاقات کرنے کی خواہش ظاہر کی ، میں اور ایشوریا جب ہاروی سے ملاقات کرنے ان کیآفس جاتے تھے تو ہاروی نے کئی بار کوشش کی کہ میںآفس سے باہر چلی جاؤں لیکن میں نے ایسی نوبت ہی نہیںآنے دی اور ایشوریا کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا،بعد ازاں ہاروی نے مجھے کئی بار دھمکانے کی کوشش بھی کی اور کہا کہ وہ مجھے بزنس کرنے نہیں دیں گے۔