عینک والا جن کی ’’بل بتوڑی‘‘نصرتآرا سپرد خاک

ایک سال قبل ان پر فالج کا حملہ بھی ہوا تھا‘دل دورہ پڑنے کے باعث جانبر نہ ہوسکیں نمازجنازہ اتوار کی رات ادا کرنے کے بعدانہیں میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’’عینک والا جن ‘‘کی مقبول ترین اداکارہ نصرتآرا طویل علالت کے باعث انتقال کرگئیں۔اداکارہ نصرتآرا طویل عرصے سے بیمار تھیں، ہفتے کے روز سانس اکھڑنے کی وجہ سے انہیں لاہور کے جناح اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں دل کا دورہ پڑنے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکیں اوراپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔

(جاری ہے)

نصرتآرا نیڈراما سیریل ’’عینک والا جن‘‘ میں ’’بل بتوڑی‘‘ کا کردار نبھایا تھا، یہ کردار اتنا مقبول ہوا کہ نصرتآرا کی پہچان بن گیا، لوگ انہیںآج تک ان کے اصلی نام سے نہیں بلکہ ’’بل بتوڑی‘‘ کے نام سے جانتے ہیں، شہرت اور مقبولیت کے باوجود نصرتآرا نے زندگی کیآخری ایام نہایت کسمپرسی میں گزارے، ایک سال قبل ان پر فالج کا حملہ ہوا تھا جس سے ان کی بائیں ٹانگ شدید متاثر ہوئی تھی،تاہم وسائل نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے علاج کے لیے حکومت سے اپیل بھی کی تھی۔ نصرتآرا کی نمازجنازہ اتوار کی رات ادا کرنے کے بعدانہیں میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :