عامرخان کی بیٹی ساڑھی پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئی

قبل ازیںبھی مختصر لباس زیب تن کرنے پر انہیں کئی بار سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:40

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) فلم ’’دنگل‘‘میں عامر خان کی بیٹی گیتا پھوگٹ کا کردار نبھانے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ساڑھی پہننے پر شدید تنقید کی زد میںآگئیں اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں برقع پہننے کا مشورہ دے ڈالا۔گزشتہ سال ریلیز ہوئی عامر خان کی فلم’’دنگل‘‘نے نہ صرف مقبولیت کے کئی ریکارڈ قائم کیے بلکہ فلم کے دیگر اداکار بھی راتوں رات اسٹار بن گئے تھے، ان ہی میں سے ایک اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں جنہوں نے فلم میں عامر خان کی بیٹی گیتا پھوگٹ کا کردار نبھایا تھا۔

فاطمہ ثنا شیخ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اورآئے روز اپنی تصاویرشیئر کرتی رہتی ہیں، فاطمہ نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ساڑھی پہنے ہوئے نظرآرہی ہیں لیکن لوگوں نے ان کے اس لباس کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’فاطمہ تمہیں ساڑھی پہننے پر شرمآنی چاہیئے۔

(جاری ہے)

کچھ لوگوں نے ان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ کو غیر تہذیب یافتہ لباس پہننے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ،ایک اور صارف نے انہیں برقع پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ خدا سے ڈرو اور برقع پہنو۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب فاطمہ کو متنازعہ لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی مختصر لباس زیب تن کرنے پر انہیں کئی بار سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :