جنسی ہراسگی کے الزامات ؛ ہاروی وائن اسٹین آسکر کی رکنیت کھو بیٹھے
آسکرانتظامیہ نے ہاروی کی رکنیت ختم کردی، اکیڈمی ایوارڈ کے بورڈآف گورنر نے 2 تہائی کی اکثریت سے یہ فیصلہ کیا
اتوار 15 اکتوبر 2017 12:40
(جاری ہے)
کیرئیر ختم ہونے کے خدشات، خوف اور کم عمری کے باعث یہ اداکارائیں ہاروی کے خلاف کچھ نہ کہہ پائیں اور خاموشی سے جلتی کڑھتی رہیں، تاہم رواں ماہ 5 اکتوبر کو ہاروی کی مہذب شخصیت کے پیچھے چھپے بھیڑئیے کی حقیقت اس وقت سب کے سامنیآگئی جب امریکی اشاعتی ادارے نیویارک ٹائمز نے ہاروی کے خلاف جنسی ہراسگی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ شائع کی، حسب توقع ہاروی نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کی، تاہم ہاروی کا شکار بننے والی اداکاراؤں نے اب خاموشی توڑنے کی ٹھان لی تھی اور ایک کے بعد ایک اداکارہ نے ان پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا، یہاں تک کہ ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انجلینا جولی اور گیونتھ پالٹرو نے ای میل کے ذریعے انکشاف کیا کہ کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ہاروی نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی جب کہ دوروز قبل بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی سابق مینجر سیمون شیفیلڈ نے بھی انکشاف کیا تھا کہ ہاروی نے کئی بار ایشوریا سے تنہائی میں ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
ہاروی پر لگنے والے الزامات کے پیش نظر دنیا بھر میں مقبول اکیڈمی ایوارڈ انتظامیہ نے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا ، اجلاس میں انتظامیہ نے پروڈیوسرہاروی کیآسکر سے رکنیت ختم کردی، اکیڈمی ایوارڈ کے بورڈآف گورنر نے 2 تہائی کی اکثریت سے یہ فیصلہ کیا، بورڈآف گورنرکے مطابق پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین پر متعدد اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات ہیں لہٰذا ان کیآسکر سے رکنیت معطل کی جاتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.