ستمبر کے آخری دو ہفتوں کے دوران گنے کی کریشنگ،چینی کی پیداوار میں کمی

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:40

سائو پائولو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) ماہرین نے کہا ہے کہ برازیل میں ستمبر کے آخری دو ہفتوں کے دوران گنے کی کریشنگ اور چینی کی پیداوار میں کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا نے صنعتی گروپ یونیکا کی جائزہ رپورٹ کے حوالہ سے بتایا کہ ستمبر کے پہلے دوہفتوں کے دوران برازیل کے اہم پیداوار علاقے میں 3.126 ملین ٹن چینی تیار کی گئی جبکہ بعد کے دوہفتوں میں اس کی پیداوار 2.848 ملین ٹن رہی۔ابتدائی ہفتوں میں 45.44 ملین ٹن گنا کریش کیا گیا جبکہ بعد کے دوہفتوں میں اس کی کریشنگ 40.30 ملین ٹن رہی۔اسی طرح ایتھنول کی پیداوار بھی بالترتیب 2.098 اور 2.025 ارب لیٹر رہی۔