فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ (آج) شروع ہوگا

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:30

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) 17 ویں فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل مرحلہ (آج) پیر سے شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے پہلے دو میچ آج کھیلے جائینگے، پہلا میچ کولمبیا اور جرمنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرا پری کوارٹر فائنل میچ پیراگوئے اور امریکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

میگا ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی 24 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزما تھیں اور اب میگا ایونٹ پری کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ 24 میچ سے 16 ٹیمیں پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ میگا ایونٹ میں نائیجیریا کی ٹیم نے ٹائٹل کا دفاع کرنا تھا تاہم وہ اس بار میگا ایونٹ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی، نائیجیریا نے 2015ء میں منعقدہ ورلڈ کپ کے فائنل میں مالی کو ہرا کر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو چھ مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے میں بھارت، امریکہ، کولمبیا اور گھانا، گروپ بی میں پیراگوئے، مالی، نیوزی لینڈ اور ترکی، گروپ سی میں ایران، جرمنی، کوسٹا ریکا اور گوئنی، گروپ ڈی میں شمالی کوریا، برازیل، سپین اور نائیگر، گروپ ای میں ہونڈراس، جاپان، فرانس اور نیوکالڈونیا جبکہ گروپ ایف میں عراق، میکسیکو، چلی اور انگلینڈ شامل ہیں۔

ابتدائی روز گروپ اے اور بی میں دو، دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کولمبیا کا مقابلہ گھانا، دوسرے میچ میں بھارت کا مقابلہ امریکہ، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ ترکی اور پیراگوئے کا مقابلہ مالی سے ہو گا۔ ایونٹ کے پری کوارٹر فائنلز 16، 17 اور 18 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، کوارٹر فائنلز 21 اور 22 اکتوبر، سیمی فائنلز 25 اکتوبر جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :