جان پیئرز اور کونٹی نین نے شنگھائی ماسٹرز ٹینس مینز ڈبلز فائنل جیت لیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:30

شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) آسٹریلیا کے جان پیئرز اور ان کے فن لینڈ کے جوڑی دار ہنری کونٹی نین نے شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل جیت لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فائنل میچ میں برازیل کے مارسیلو میلو اور انکے پولینڈ کے جوڑی دار لیکاز کیوبوٹ کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز فائنل میں جان پیئرز اور کونٹی نین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے برازیل کے مارسیلو میلو اور انکے پولینڈ کے جوڑی دار لیکاز کیوبوٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2سے ہرا کر ایونٹ جیت لیا۔

متعلقہ عنوان :