ارینا کامیلا اور سیرا ایرانی نے تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز ایونٹ ..
تازہ ترین : 1

ارینا کامیلا اور سیرا ایرانی نے تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز ایونٹ جیت لیا

تیانجن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2017ء) رومانیہ کی ٹینس سٹار ارینا کامیلا اور اٹلی کی ٹینس سٹار سیرا ایرانی نے تیانجن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز ایونٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں سلوانیہ کی ڈالیلا جاکیوپوویک اور انکی سربین جوڑی دار نینا سٹوجانوویک کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ چین کے شہر تیانجن میں جاری ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں رومانیہ کی ٹینس سٹار ارینا کامیلا اور اٹلی کی ٹینس سٹار سیرا ایرانی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلوانیہ کی ڈالیلا جاکیوپوویک اور انکی سربین جوڑی دار نینا سٹوجانوویک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3سے ہرا کر ایونٹ جیت لیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/10/2017 - 12:30:51

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :