فلم’’فرنگی‘‘ کا پہلا پوسٹرجاری

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) بھارتی کامیڈین اور اداکارکپل شرما کی نئی بالی وڈ فلم ’’فرنگی‘‘کا پہلا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سیکنڈ دورانئے پرمشتمل پوسٹر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں کپل شرماایک فرنگی افسر کو لات مارتے ہوئے دکھا ئی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی 1920ء کی دہائی کی ہے جس میں کپل شرما ہندوستانی سپاہی کا کردار نبھا رہے ہیں۔

کپل اپنی نئی فلم کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلم کی تشہیر کیلئے دیگر تمام مصروفیات ترک کردی ہیں یہاں تک کہ کپل نے اپنے کامیڈی شو کی شوٹنگ بھی موخر کردی ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’فرنگی‘‘کی ہدایات راجیو ڈھینگرا نے دی ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اشیتا دتا، مونیکا گل، انعام الحق اور انجن سری واستو شامل ہیں۔مذکورہ فلم 24 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔