ڈاکار میں بین الاقوامی تجارتی نمائش 16دسمبر سے شروع ہوںگی

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں بین الاقوامی تجارتی نمائش 16دسمبر سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

’’ڈاکار انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر‘‘ کے نام سے اس نمائش میں متعدد پاکستانی کمپنیوں اوربزنس کمیونٹی کی شرکت متوقع ہے۔ اس نمائش میں اشیائے خوراک،زراعت، ٹیکسٹائل ،رئیل اسٹیٹ، سول ورکس، ٹیلی مواصلات، براڈکاسٹنگ، پرنٹنگ،ٹرانسپورٹیشن، لاجسٹکس،بنکنگ سمیت درجنوں شعبوں کی مصنوعات کی نمائش ہوگی ۔