حکومت کو باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ہے ان کی اپنی پالسیاں سہی نہیں،حامد میر
تازہ ترین : 1

حکومت کو باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ہے ان کی اپنی پالسیاں سہی نہیں،حامد میر

حکومت کو باہر سے نہیں اندر سے خطرہ ہے ان کی اپنی پالسیاں سہی نہیں،حامد ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر2017ء) :سینئرتجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ حکومت کو بیرونی طور پر کوئی خطر ہ نہیں ہے بلکہ ان کو اندر سے خطر ہ ہے اگر یہ حکومت اپنی پالسیاں سہی کر لے تو ان کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کر دیا ہے کہ مارشل لاء نہیں لگایا جائے گا اور فوج جو بھی کرئے گی وہ آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے کرے گی ان کی باتوں سے یہ بھی لگ رہا تھا کہ وہ احسن اقبال اور حکومت کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی محاذ آرائی نہیں چاہتے ،لیکن ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ ضرور کہا ہے کہ احسن اقبال کے بیان سے مجھے تکلیف ہوئی ہم نے آئین اور قانون میں رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیئے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بورڈ اکانومی کے بارے میں کہا کہ یہ پاکستان کی سکیورٹی کے لئے خطرہ بھی بن سکتی ہے۔بورڈ اکانومی سے جان چھوڑانے کے لئے فوج،عدلیہ ،آپوزیشن ،حکومت اور میڈیا کو اہم کردار ادا کرنا چاہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/10/2017 - 12:19:35

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :