مسیحا ئوں کا کار نا مہ آپریش کے دوران سپنج مریضہ کے پیٹ میں بھول گئے
تازہ ترین : 1

مسیحا ئوں کا کار نا مہ آپریش کے دوران سپنج مریضہ کے پیٹ میں بھول گئے

ْحا لت خراب ہونے پر دوبارہ آپریشن کر کے نکالا گیا لواحقین کا نجی ہسپتال کے با ہر احتجاج

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2017ء) مسیحا ئوں کا کار نا مہ آپریش کے دوران سپنج مریضہ کے پیٹ میں بھول گئے حا لت خراب ہونے پر دوبارہ آپریشن کر کے نکالا گیا لواحقین کا نجی ہسپتال کے با ہر احتجاج پولیس نے محکمہ صحت کی مدد سے ہسپتال سیل کر کے میاں بیوی ڈا کٹرز کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطا بق چند پہلے مراد آباد کی رہا ئشی مرینا ڈلیوری کے لیے غلام محمد آباد کے نجی ہسپتال آئے یہاں ڈاکٹر اشفاق اور اسکی بیوی رقیہ اشفاق نے مریضہ کا آپریشن کیا دوران آپریشن ڈا کٹر بلڈ صاف کر نے والا سپنج مریضہ کے پیٹ میں ہی بھول گئے ایسی خطرناک حا لت میں مریضہ کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا مریضہ کی حا لت بدستور خرا ب ہوتی گئی لواحقین نے مریضہ کو جنرل ہسپتال غلام محمد دا خل کروا دیا یہاں دوبارہ آپریشن کرکے مریضہ کے پیٹ سے سپنج نکالا گیا صورت حال واضع ہو نے پر لواحقین اور اہل علاقہ نے الخد مت ہسپتال کے سا منے احتجاج شروع کر دیا پولیس مشتعل احتجاجیوں سے مذاکرات کرتی رہی مگر لواحقین ڈاکٹرز کی گرفتاری کا مطا لبہ کر رہے تھے سی ای او محکمہ صحت بھی موقہ پر پہنچ گئے انہوں نے فوری طور پر ہسپتال سیل کر کے میاں بیوی ڈا کٹرز کو مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 15/10/2017 - 12:10:58

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :