بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:10

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دشمنی کاشاخسانہ ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تحصیل گلی میں دو بھائی کسی کام کے لیے اپنے گھر سے نکلے تھے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔لاشوں کو ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔