کرم ایجنسی ‘بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی افسر سمیت 4 اہلکار شہید ‘3 زخمی

دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ‘سرچ آپریشن

اتوار 15 اکتوبر 2017 12:10

کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایف سی کے افسر سمیت 4 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا دھماکے میں ایف سی کے افسر سمیت چار اہلکار شہید ہوئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ بارودی سرنگ کا دھماکہ خرلاچی کے علاقے میں ہوا۔

(جاری ہے)

شہداء میں کیپٹن حسنین‘ سپاہی سعید باز‘ قادر اور جمعہ گل شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں نائیک انور‘ سپاہی ظاہر اور لانس نائیک شیر افضل شامل ہیں۔ پولیٹیکل ایجنٹ کے مطابق پاک افغان سرحد پر خرلاچی چیک پوسٹ کے قریب سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ وہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ دھماکے کی اطلاع ملنے پر امدادی کارروائی کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار موقع پر پہنچے تو ان کی گاڑی بھی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دو دھماکے ہوئے۔دوسری جانب بارودی سرنگوں کے دھماکوں کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو کلیئر کرانا شروع کردیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :