اقوام متحدہ نے قدرتیآ فات سے بہتر انداز سے نمٹنے کے لیے نئے رہنما اصول وضع کر دیے

اتوار 15 اکتوبر 2017 11:50

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) اقوام متحدہ نے قدرتی آ فات سے بہتر انداز سے نمٹنے کے لیے نئے رہنما اصول جاری کر دیئے۔اصولوں کا مقصد آفات کے دوران اموات میں کمی اور سیلابوں ، طوفانوں ، خشک سالی اور زلزلوں کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے بہتر انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے آ فات سے متعلق خطرات میں کمی کے شعبے نے ایک تقریب کے دوران جس میں عالمی ادارے کے رکن ممالک کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پالیسی سازی اور سرمایہ کاری کے عمل کو فروغ دیں۔

ادارے کے مطابق مذکورہ رہنماء اصولوں کا مقصد آفات کے دوران اموات میں کمی اور سیلابوں ، طوفانوں ، خشک سالی اور زلزلوں کے باعث نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے بہتر انتظامات کو یقینی بنانا ہے۔عالمی ادارے کی جانب سے جاری کیے جانے والے نئے رہنماء اصولوں کی تیاری میں ایک سو سے زائد ماہرین کی آراء شامل کی گئی ہے۔ادارے کے مطابق ان اصولوں کی روشنی میں قدرتی آفات کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات کو کم کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :