چین میں خدمت خلق کی سرگرمیاں پائیدار ترقی کے عالمی اہداف کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں،اقوام متحدہ

اتوار 15 اکتوبر 2017 11:50

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ چین میں خدمت خلق کی سرگرمیاں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ چینی معیشت اور سماج کی تیز رفتار ترقی لائق تحسین ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی چین کیلئے ڈائریکٹر آگی ویریس نے چین میں پائیدار ترقیاتی اہداف اور خدمت خلق سے متعلق ایک رپورٹ کے اجراء کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین میں خدمت خلق کا شعبہ ترقی کر رہا ہے اور چینی ادارے ملک سے باہر فعال ہوتے ہوئے عالمی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین میں مذکورہ شعبے کی ترقی میں دو پہلو نمایاں ہیں جس میں پہلا خدمت خلق کا شعبہ چینی ثقافت اور روایات سے ہم آہنگ ہے جبکہ دوسرا انفرادی اور تنظیمی سطح کی مزید شمولیت سے مالیاتی زرائع میں اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :