نواز شریف ،مریم ،حسن اور حسین عدلیہ اور فوج کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں ،ہارون الرشید

اتوار 15 اکتوبر 2017 11:49

نواز شریف ،مریم ،حسن اور حسین عدلیہ اور فوج کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر2017ء) :سینئرتجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ نواز شریف ،مریم ،حسن اور حسین عدلیہ اور فوج کو بلیک میل کرنا چاہتے ہیں ،اور فوج کسی صورت بھی مارشل لاء نہیں لگانا چاہتی ،اور اگر شریف خاندان عدالتوں اور فوج کو بلیک میل نہیں کر سکے تو ان کا ترکی ، بر طانیہ اور امریکہ سے پیغام آ جائے گا کہ ان کے ساتھ نرمی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جتنے بھی کیسز ہیں ان کے مطابق انصاف ہونا چاہے اور دو وزیر ایسے بھی ہیں جو معافی مانگنا چاہتے ہیں اور وعدہ معاف گواہ بھی بننے کے لئے تیار ہیں ۔ شریف خاندان اس وقت ڈرا ہوا ہے ،قادیانیوں کے خلاف انتہا پسندی کی تقریر کرتے ہیں کہ ان کو نوکری نہ دی جائے حالانکہ یہ مسلمانوں کا ملک ہے یہ کسی ملک میں نہیں ہوتا مسلمان سب کو نوکریاں دیتے ہیں ۔حضرت عمر کی فوج میں سبھی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ تھے جن میں یہودی اور عیسائی بھی تھے ۔ لیکن رانا ثنااللہ نے اپنی سٹیٹمینٹ غلط دی ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :