حکومت غریبوں کے حق میں بے رحم ، حکومت نے عوامی ٹیکس سے 22بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو منگوا لیں

اتوار 15 اکتوبر 2017 11:18

حکومت غریبوں کے حق میں بے رحم ، حکومت نے عوامی ٹیکس سے 22بلٹ پروف بی ایم ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر2017ء):تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ ایک وفاقی ایجنسی نے عوامی ٹیکس سے 22بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو منگوا ئی ہیں اور خود 5بی ایم ڈبلیو اپنے پاس رکھی ہیں اور 17وزیر اعظم ہاؤس کو دے دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام کو روٹی بڑی مشکل سے نصیب ہوتی ہے لیکن حکمران غریبوں کے حق میں بے رحم ہو چکے ہیں تقریبا ایک بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو گاڑی کی قیمت10کروڑ روپے بنتی ہے۔فواد حسن فواد جیسے لوگوں نے بھی سرکاری بی ایم ڈبلیو اپنی صرف فیملی کے لئے رکھی ہوئی ہے اور 12ارب روپے کا پلازہ بھی تیار کروا رہے ہیں ۔نیب نے ان لوگوں کا کچھ نہیں کرنا ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں