ترکی نے شامی باغیوں کے زیر قبضہ صوبہ ادلیب میں مبصر چوکیاں قائم کردیں

اتوار 15 اکتوبر 2017 10:50

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) ترکی نیخطے سے داعش کا قبضہ ختم کرانے اور لڑائی میں کمی لانے کی کوشش کے طور پر شامی صوبہ ادلیب میں اپنی فوجیں تعینات کردیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ترک فوجی اہل کاروں نے گزشتہ روز بتایا کہ ترک افواج علاقے میں مبصر چوکیاں قائم کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی نے شام کے شمال مغربی علاقے کی جانب 100 سے زائد فوجی اور 30 بکتربند گاڑیاں روانہ کر دی ہیں۔ آئندہ چند دِنوں کے اندر مزید فوجیں تعینات کی جائیں گی۔ترکی کی فوجیں فری سیرئن آرمی کی مدد کر رہی ہیں، جو شامی باغیوں پر مشمل ہے۔واضح رہے کہ ترکی اس وقت عراق اور شام سے آنے والے تقریباً 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :