میانمار کے حکام روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے اپنے وعدے نبھائیں، عالمی سفارت کار

اتوار 15 اکتوبر 2017 10:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) برطانیہ اور فرانس سے تعلق رکھنے والے اقوام متحدہ کے ایلچیوں نے میانمار کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وعدوں پر عمل کرے، تشدد کا خاتمہ لائیں اور لاکھوں روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے حالات سازگار بنائے جائیں۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی سفیر میتھیو رے کروفٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے آنگ سان سوچی کی تقریر سنی، جس کے ابتدائی خیالات میں طویل مدتی مستقبل کو تعمیر کرنے کا ذکر تھا،ہم نظر رکھیں گے کہ وہ اپنے الفاظ کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے کیا کرتی ہیں۔

فرانس کے سفیر فرانسواں دیترے نے متنبہ کیا کہ یہ نسل کشی کا معاملہ ہے جو ہماری آنکھوں سے سامنے ہو رہا ہے۔انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے معاون سیکرٹری جنرل اینڈریو گلمور نے کہا ہے کہ موجودہ بحران ممکنہ طور پر دنیا میں انسانی حقوق کے بحرانوں میں یہ بحران سنگین ترین ہے۔نجی بریفنگ کے دوران، اٴْنھوں نے کونسل کے ارکان کو بتایا کہ جرائم میں ملوث لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے، نا ہی تشدد کی کارروائیوں کے اصل اسباب پر بات کرنے کے حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :