قومی برآمدات کے فروغ کے لئے صنعتی و برآمدی شعبوں کے بنیادی مسائل کا جلد از جلد خاتمہ ضروری ہے، عرفان اقبال شیخ

اتوار 15 اکتوبر 2017 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کے چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ قومی برآمدات کے فروغ کے لئے صنعتی و برآمدی شعبوں کے بنیادی مسائل کا جلد از جلد خاتمہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکسز کی شرح اور توانائی کی قیمتوں میں کمی، توانائی کی فراہمی کی صورتحال میں مزید بہتری اور پیداواری اخراجات کو کم کرنے کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔

جس سے قومی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکے گا اور تجارتی خسارے پر بھی قابو پانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ملک کے تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں تا کہ قومی معیشت کو درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جا سکے۔